ابنا: ہندوستان کے وزير اعظم من موہن سنگھ نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ايٹمي انرجي ہندوستان کے لئے توانائي کا اہم ذريعہ ہے اور اسے نظر انداز کرنا ہندوستان کے مفادات کو نقصان پہنچا سکتا ہے -
ہندوستان کے وزير اعظم نے اسي کے ساتھ ايٹمي بجلي گھروں کے تحفظ پر حکومت کي خصوصي توجہ و پابندي پر زور ديا من موہن سنگ نے کہا کہ فوکوشيما حادثے کے بعد ان کے حکم سے ہندوستان کے بيس ايٹمي بجلي گھروں ميں سيکورٹي کا جائزہ ليا گيا -
ياد رہے کہ جاپان کے ايٹمي بجلي گھر فوکوشيما کو سونامي سے پہنچے نقصان کے بعد اس ملک ميں ايٹمي الميہ پيدا ہو گيا تھا جس کي وجہ سے ايٹمي انرجي سے استفادے پر سواليہ نشان لگ گيا تھا -
.......
/169